چین کے 15 ویں قومی کھیل 9 سے 21 نومبر تک منعقد ہوں گے

0

بیجنگ(سپورٹس ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے 15 ویں قومی کھیل 9 نومبر کو چین کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوں گے اور 21 نومبر کو شہر شن زن میں اختتام پذیر ہوں گے۔ مسابقتی کھیلوں کے مقابلوں میں 34 بڑے ایونٹس اور 419 ذیلی ایونٹس شامل ہوں گے، جن میں سے 57 ذیلی ایونٹس قومی کھیل کے افتتاح سے قبل مکمل ہو جائیں گے ۔ ان کھیلوں میں 15 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے فائنل میں حصہ لینے کی توقع ہے۔عام شہریوں کے کھیلوں میں 23 بڑے ایونٹس اور 166 ذیلی ایونٹس شامل ہوں گے، جن میں سے 148 ذیلی ایونٹس کھیل کے افتتاح سے قبل مکمل ہو ں گے اور تقریباً 11 ہزارکھلاڑیوں کے فائنل میں حصہ لینے کی توقع ہے۔یہ قومی کھیل گوانگ چو، شن زن، ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت چین کے 19 شہروں میں معنقد ہوں گے ۔ قومی کھیل کے وینیوز کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے اور مقابلوں کا عمومی شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.