چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز

0


بیجنگ :چین کے قومی محکمہ برائے ریڈیو و ٹیلی ویژن اور چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ رہنمائی میں چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویژن انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کمپنی لمیٹڈ (سی بی آئی سی) کے زیر اہتمام 32 ویں بیجنگ بین الاقوامی ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش (بی آئی آر ٹی وی 2025 ) بیجنگ میں شروع ہوئی جو 26 جولائی تک جاری رہے گی۔ موجودہ نمائش چائنا انٹرنیشنل ایکسپوٹیشن سینٹر کے 50 ہزارمربع میٹر پر محیط 12 ہالوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سے مختلف صنعتوں کے 100 سے زیادہ صف اول کے کاروباری ادارے موجود ہیں ، جو نمائش کنندگان کا 20فیصد سے زیادہ بنتے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زیادہ بین الاقوامی اور70 سے زائد نئے نمائش کنندگان موجود ہیں جو بالترتیب 40فیصد اور 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، نئی مصنوعات اور نئی ایپلی کیشنز کی پہلی نمائش کا تناسب تقریباً 80فیصد تک پہنچا ہے. اطلاع کے مطابق "سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے مین اسٹریم میڈیا میں نظامی اصلاحات کو فروغ دیاجائے” کے موضوع کے ساتھ ، چائنا میڈیا گروپ حالیہ برسوں میں تکنیکی جدت طرازی اور اطلاق کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.