چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت

0


بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ 27 سے 30 جولائی تک امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے لیے سویڈن جائیں گے۔چین اور امریکا 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کریں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی ،باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی امور پر مشاورت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.