سعودی عرب میں ای اسپورٹس ورلڈ کپ جاری، گیمز میں 84ممالک سے2ہزار سے زائدگیمرزشریک
ریاض(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں دنیا کے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو رہےمقابلوں میں 84 ممالک سے 2,000 سے زائد گیمرزشریک ہیں۔ای سپورٹس ورلڈ کپ میں 70ملین ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی ۔
ٹورنامنٹ میں رین سپورٹ ، ڈوٹا ۔2واور ویلورینٹ جیسی مشہور گیمزشامل ہیں۔سعودی عرب میں اقدامات وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کے معیشت کو تیل پر انحصار کم کرنے اور الگ الگ طریقےکے منصوبےبنانے کا حصہ ہیں۔
ایونٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلب کو ای سپورٹس ورلڈ کپ کلب چیمپئن کا تاج پہنایا جائے گا۔ایونٹ کے دوران ای سپورٹس کے شوقینوں کے لئے گیمنگ کلچرل فیسٹیول بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔