بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا

0


لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش،پی ڈی ایم اےپنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکی صوبہ بھر کےڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اےکنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ24/7 جاری ہے،1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اورلٹکتی تاروں سے دور رہیں،مددکیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.