چین میں سوشل سکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 1.39 ارب تک پہنچ گئی
بیجنگ : چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ جون کے آخر تک، ملک میں سوشل سیکورٹی کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 1.39 ارب تک پہنچ گئی ہے، جو ملکی آبادی کا 98.9 فیصد ہے۔ بنیادی پنشن، بے روزگاری اور ورک انجری انشورنس میں شامل افراد کی تعداد بالترتیب1.071 بلین ، 245 ملین اور 300 ملین رہی ہے، جس میں سال بہ سال مستحکم اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں قومی سطح پر شہری علاقوں میں 69.5 لاکھ نئی ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ چائنا ڈس ایبلٹی فیڈریشن کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق، "چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” (2021-2025) کے دوران خصوصی افراد کے تحفظ اور ترقی سے متعلق 11 اہم اشاریے وقت پر حاصل کر لیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 9.019 ملین خصوصی افراد ملازمت کر رہے ہیں، جبکہ 10.5 ملین خصوصی افراد کو کم از کم لیونگ الاؤنس میں شامل کیا گیا ہے۔ خصوصی بچوں اور نوجوانوں کے لیے لازمی تعلیم کی داخلے کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خصوصی افراد کو ری ہیبلی ٹیشن سروسز اور معاون آلات کی فراہمی کی کوریج 85 فیصد سے زائد پر مستحکم رہی۔شدید معذوری کے شکار 1.28ملین افراد کے گھروں میں رسائی کو آسان بنانے کے لیے ترمیم کی گئی ہے۔تاحال، خصوصی افراد کے تحفظ سے متعلق ملک میں 180 سے زائد قوانین و ضوابط نافذ العمل ہیں۔