چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.123 بلین تک پہنچ گئی ہے، رپورٹ
بیجنگ : چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (سی این این آئی سی) کی جانب سے بیجنگ میں جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق چین کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین میں انٹرنیٹ کی سہولیات میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جون 2025 تک ، چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.123 بلین تک پہنچ گئی ہے ، انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 79.7 فیصد تک جا پہنچی ہے ، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 322 ملین تک پہنچ گئی ہے، اور مسلسل ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ چین میں ڈومین ناموں کی کل تعداد 32.62 ملین تک پہنچ گئی ، جس میں سے ملک کے ٹاپ لیول کے ڈومین ” ڈاٹ سی این ” کی تعداد 20.85 ملین ہے۔ فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی کل تعداد 4.55 ملین تک پہنچ گئی ، اور انتظامی دیہات میں فائیو جی کا تناسب 90 فیصد سے تجاوز کر گیا۔ موبائل فونز کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک میں مسلسل چھ ماہ تک ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔