چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیز رفتار ریلوے، ہائی وے اور پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک تعمیر کیا ، رپورٹ
بیجنگ:چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیو وے نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، ہائی وے نیٹ ورک اور پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک تعمیر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے آخر تک ، ریلوے کی آپریٹنگ لمبائی 1 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ، جس میں سے تیز رفتار ریل وے کی لمبائی 48،000 کلومیٹر تک جا پہنچی ہے، جو دنیا میں تیز رفتار ریلوے کے کل مائلیج کا 70 فیصد سے زیادہ ہے اور تیز رفتار ریل وے ملک میں 5 لاکھ سے زائد آبادی والے 97 فیصد شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔ شاہراہوں کی کل لمبائی 5.49 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے1 لاکھ 91 ہزار کلومیٹر شاہراہیں تھیں ، جو 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 99 فیصد شہروں کا احاطہ کرتی ہیں۔ بندرگاہوں کا پیمانہ اور صلاحیت بھی کئی سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہوا بازی کی خدمات ملک میں پریفیکچر سطح کے انتظامی یونٹوں کے 92.6فیصد اور آبادی کے 91.2فیصد کا احاطہ کرتی ہیں۔ڈاک کی صنعت نے 5 لاکھ سے زیادہ کاروباری دکانیں قائم کی ہیں۔2024 میں مجموعی طور پر معاشرتی اعتبار سے لاجسٹک اخراجات میں 400 بلین یوآن سے زیادہ کی بچت کی گئی، جس میں سے نقل و حمل کے اخراجات تقریباً 280 بلین یوآن تک کم تھے۔