عالمی کاروباری شخصیات کا چین کی جدت طرازی صلاحیت پر بھرپور اعتماد
بیجنگ :این ویڈیا کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ ، جنہوں نے پہلی مرتبہ چائنا سپلائی چین ایکسپو میں شرکت کی ، نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین ایک منفرد مارکیٹ ہے۔ اس مارکیٹ کی توانائی، جدت طرازی کی صلاحیت، ترقی کی لچک اور صنعتی ترقی کی رفتار منفرد ہے.جینسن ہوانگ نے کہا کہ چین میں دنیا کے سرفہرست سپلائی چین سسٹمز میں سے ایک فعال ہے۔اسے اپنے پیمانے ، ساخت ، تنوع ، مصنوعات کی اقسام ، مینوفیکچررز کے تکنیکی مواد ، اور شریک کاروباری اداروں کی تعداد،ان تمام پہلوؤں کے اعتبار سے ایک عالمی معجزہ کہا جا سکتا ہے۔ چین دنیا بھر میں دوسری سپلائی چینز کے لئے سازوسامان ، کنٹرول سسٹم اور اجزاء بھی فراہم کرتا ہے ، لہذا چین نہ صرف اپنی سپلائی چین چلاتا ہے ، بلکہ دوسروں کی سپلائی چین میں مدد کے لئے ٹیکنالوجی اور مصنوعات بھی فراہم کرتا ہے۔ہوانگ نے یہ بھی کہا کہ چین کی جدت طرازی کے رجحان کو روکا نہیں جا سکتا اور وہ چین کی جدت طرازی صلاحیت کے حوالے سے پرامید اورپر اعتماد ہیں۔