پاکستان بزنس فورم جدہ نے نئی تنظیم سازی اور عہدیداران کا اعلان کر دیا

0


جدہ:پاکستان بزنس فورم اپنی تمام تر توانیاں سعودی عرب کے قوانین کے مطابق کاروبار کرکے پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بات پاکستان بزنس فورم جدہ کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بزنس فورم عقیل شہزاد آرائیں نے کہی۔ عشائیہ سے قبل نئی تنظٰم پاکستان بزنس فورم کے عہدیداران کا اعلان کاروباری شخصیت ملک منظور نے کیا جسکے تحت سرادار اقبال سرپرست اعلی، چوہدری عبدالخالق لک چیئرمین، انجیئر سجاد جنرل سکریٹری، اور رابطہ سیکریٹری انجم اقبال وڑائچ کے عہدوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا ایک طویل مشاورت کے بعد فورم کی تشکیل اور عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک خوش آئیند فورم ہوگا،عشائیہ سے خطاب میں صدر فورم عقیل آرائیں نے کہا کہ اس فورم کے دروازے تمام پاکستانیوں کیلئے کھلے ہیں، ہمارے رکن پاکستانیوں کو سعودی قوانین کے مطابق کاروباری لائینسنس حاصل کرنے میں مدد کرینگے، چیئرمین فورم عبدالخالق لک نے کہا کہ سعودی حکومت نے ہر غیر ملکی کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے جو ایک خوش آئیند قدم ہے اور ہم سعودی حکمرانوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ قانونی طور پر کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،سعودی پالیسیوں کے مطابق ہمارے کاروبار ترقی کی طرف گامزن ہیں اور ہمیں پاکستان ذرمبادلہ بھیج کر وطن کی خدمت پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ عشائیہ سے سرپرست اعلی، کشمیر کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سردار اقبال، جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد نے بھی خطاب کیا، عشائیہ میں جدہ میں پاکستانی کاروباری افراد جنہوں نے سعودی حکومت سے لائینس حاصل کرکے رکھے ہیں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ دوستوں کا یہ قدم امید ہے پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوگا۔ سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ چوہدری شھزاد ھنجرا وزیراعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان معروف کاروباری سماجی شخصیت مظہر اقبال اورکثیر تعداد میں کاروباری شخصیات نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.