دنیا چین کے شہرکاری تجربے سے زیادہ استفادہ کرے گی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام 

0


بیجنگ:اقوام متحدہ کے  ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام کامقصد سماجی اور ماحولیاتی پائیدارترقی کے حامل قصبوں اور شہروں کو فروغ دینے اور تمام افراد کو  مناسب پناہ گاہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  شہروں کی ترقی و منصوبہ بندی  کے ذریعے اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کو فروغ  دینا ہے. حال ہی میں اس ادارے   کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر  اناکلوڈیا روزباخ نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں یو این ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام کے ہیڈ کوارٹرز میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران  انسانی بستیوں کو بہتر بنانے میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کو خوب سراہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شہرکاری اور شہروں اور دیہات کی مربوط ترقی کے حوالے سے دنیا چین کے تجربے سے زیادہ استفادہ کرےگی۔انا کلوڈیانے کہا کہ چین نے کامیابی کے ساتھ 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے کے ساتھ ساتھ شہرکاری کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ آنے والے 25 سالوں میں افریقہ اور لاطینی امریکہ کے شہروں میں تقریباً 800 ملین افرادآباد ہوں گے اور بہت سے ایشیائی ممالک کو  اب بھی غربت کا سامنا  ہے۔ غربت کے خاتمے کے لئے شہروں کی اہمیت زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ شہر نہ صرف لوگوں کو  رہنے کے لئے جگہ فراہم کرتا ہے  بلکہ انہیں تعلیم اور روزگار سمیت دیگر مواقع اور، طبی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ انا کلوڈیا نےیو این ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام کے ساتھ چین کے تعاون کو  ’’مضبوط‘‘ او’’اختراعات پر مبنی‘‘ قرار دیا ۔ ان کا ماننا ہے کہ چین شہر میں ایک نسبتاً چھوٹی سی جگہ میں لوگوں کو آرام دہ خدمات فراہم کرنے کا طریقہ تلاش کر رہا ہے۔ وہ چین کی جانب سے ’’اسپنج سٹی‘‘ کے تکنیکی تصور کو  بہت سراہتی ہیں ، جس میں سیلاب کی روک تھام کے لئے شہروں کی صلاحیت بڑھانے سمیت  مائیکرو اور میکرو جامع مینجمنٹ دونوں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یو این ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام اس پیشہ ورانہ تجربے کو  دنیا کے دیگر مناسب علاقوں میں فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام کا’’ نیا شہری ایجنڈا ‘‘انسان پر مبنی” شہری پالیسیوں اور شہری منصوبہ بندی کی وکالت کرتا ہے ، جو چین کے "عوام کیلئے عوامی  شہر "کے تصور  کے عین مطابق ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ متعدد نظریات اور گلوبل اینشی ایٹوز  سے ہمیں دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے اور تعاون کے چینلز  قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور حکومتوں کے درمیان عالمی تعاون ضروری ہے۔ اور یہی  اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.