فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے، چینی میڈیا

0

بیجنگ :فلپائن  کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر  9701 نے چین کے جزیرہ ہوانگ یان کے قریب پانیوں میں بار بار تیز رفتار  سفر کیا   اور چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی نیویگیشن سیفٹی کے لئے  شدید خطرے کا باعث بنا ۔فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں  بارہا  غیر قانونی اشتعال انگیز کارروائیاں کی ہیں جو واضح طور پر بین الاقوامی تصادم سے بچاؤ  کے قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔ اس صوتحال میں اگر چین نے  تحمل کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو فلپائن کی دانستہ اشتعال انگیزی   سنگین صورتحال کا سبب بنتی لہذا  دنیا کو محتاط رہنے اور  یہ جاننے  کی ضرورت ہے کہ فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی اشتعال انگیزی کے پیچھے ایک اہم  مقصد   چھپا ہے ۔یہ مقصد    بحیرہ جنوبی چین میں چین اور امریکہ کے تنازعے کے خطرے کو بڑھانے کی کوشش   ہے تاکہ  امریکہ فلپائن سے  قریبی روابط  اور بڑھائے  اور فلپائن کی  مزید مدد کرنے پر مجبور ہو جائے۔گزشتہ برسوں کے دوران آسیان اور اس کے تعمیر کردہ کثیرالجہتی ڈھانچے نے سرد جنگ کے بعد بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تاہم  صورتحال میں مشکل سے حاصل کردہ بہتری فلپائن کے ہاتھوں متاثر ہو رہی ہے۔ تاریخ  سکھاتی  ہے   کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن کے حصول کے لیے پہلے اختلافات اور بحرانوں پر قابو پانا ہوگا، اور پھر  بات چیت اور تعاون سے  تنازعات کے مکمل حل کے لیے کوشش کرنا ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.