چین انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

0

چین قومی طاقت کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، وانگ ای کی اسحاق ڈار سے ملاقات
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تھیان جن میں پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین ، چین۔ پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین آزاد انہ اور پائیدار ترقی  اور  جامع قومی طاقت کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیار کے سی پیک کی تعمیر اور آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کا خواہاں ہے۔ چین انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لئے چین کی تیاریوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.