آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا سامان مڈغاسکر کے بچوں کے لیے مسکراہٹوں کا پیغام بن گیا

0

دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے متحدہ عرب امارات کے فلاحی ادارے گلف فار گُڈ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیمی اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت لیگ کے سیزن 3 کا پرانا مرچنڈائزنگ سامان مڈغاسکر کے بچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 500 سے زائد اشیاء دی گئی ہیں، جبکہ طویل المدتی منصوبے کے تحت 2000 سے زائد بچوں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری کھیل کی طاقت اور اس کے ذریعے مثبت اثرات پھیلانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ معاشرے میں بہتری کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا گھر یو اے ای ہے، جو دنیا کا سب سے فیاض اور مہمان نواز ملک مانا جاتا ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا چوتھا سیزن 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد – عید الاتحاد) کو ایک شاندار افتتاحی میچ کے ساتھ شروع ہوگا۔ اس چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.