رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معاشی نمو توقعات سے  بھی زیادہ رہی

0

بیجنگ : اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی  اقتصادی ترقی 5.3 فیصد  رہنے کے بعد ، بین الاقوامی رائے عامہ نے چین کی معاشی کارکردگی کے  "متوقع نمو سے زیادہ” رہنے  اور "درآمدات اور برآمدات کی  ریکارڈ سطح کا  جائزہ لیا ہے۔ رائٹرز اور دیگر غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  سست عالمی اقتصادی نمو اور تجارتی جنگ کے دباؤ میں چین کی معیشت کے لئے سال کی پہلی ششماہی میں اس طرح کے نتائج حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ حال ہی میں، متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے چین کی معیشت پر تمام فریقوں کا  اعتماد  اجاگر  ہوا  ہے.اقتصادی نمو کے اعداد و شمار کے علاوہ، روزگار، قیمتیں اور بین الاقوامی   آمدنیوں  کی ادائیگیوں کے درمیان توازن بھی معاشی کارکردگی کے  مشاہدے  کے لئے اہم اشارے ہیں. اس سال کے آغاز سے ، چین کی بے روزگاری کی شرح بنیادی طور پر مستحکم رہی ہے   اور قیمتیں کم سطح پر  رہی ہیں۔ جون میں سی پی آئی منفی سے مثبت میں بدلا  اور اس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بی الاقوامی آمدنیوں اور اخراجات  کا توازن بنیادی طور پر متوازن  رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہیں. یہ سب اس بات کی تصدیق ہے کہ چین کے معاشی "استحکام” کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ، جس سے سال کے  مقررہ  ہدف کی تکمیل کی بنیاد رکھی  گئی ہے ۔ ٹیرف جنگ جیسے بیرونی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 21.79 ٹریلین یوآن تک پہنچیں، جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  2.9 فیصد کا اضافہ  اور   ایک نیا ریکارڈ بھی ہے.  قابل ذکر  بات یہ ہے کہ چین میں غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی غیر ملکی تجارت میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں. سال کی پہلی ششماہی میں ، چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی درآمد اور برآمد میں سال بہ سال 2.4 فی صد کا اضافہ ہوا ، جس نے لگاتار پانچ سہ ماہیوں تک  ترقی  برقرار رکھی۔دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ناطے چین کا معاشی استحکام اور بہتری بھی دنیا کے لیے اچھی علامت  ہے۔ ایک کھلا چین، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ چین کی معیشت کی لچک اور  کھلے پن کے عزم نے دنیا کو یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں ،  چین بدستور  عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لئے "استحکام کا ذریعہ” اور ترقی کے مواقعوں کے  اشتراک  کا  پرکشش مقام ہے ۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.