ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں شی جن پھنگ کی فکر سے متعلق خصوصی تقریب کا انعقاد
اقوام متحدہ : پائیدار ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلی سطحی سیاسی فورم کے تحت چین کی خصوصی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا ” چین کا 2030 کے پائیدار ترقی ایجنڈے پر عملدرآمد -قومی حکمت عملی اور پیش رفت – پائیدار ترقی کے لئے چین کا تصور ‘سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں "۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے تین پہلوؤں سے "سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کے تصور کی اہم رہنما اہمیت کی وضاحت کی۔ ان تین پہلووں میں ماحولیاتی تہذیب کے تصور پر عمل کرنا، سبز تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو تیز کرنا اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو بہتر بنانا شامل ہے ۔ فو چھون نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کا تعارف کروایا اور اس بات پر زور دیا کہ "بین الاقوامی برادری کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے تاکہ انسان اور فطرت کے ہم آہنگ بقا کے ایک مشترکہ ارضی حیاتیاتی نظام کی تعمیر کی جا سکے اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل میں مدد کی جا سکے ۔اس تقریب کی میزبانی اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے مشترکہ طور پر کی ۔