برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

0

پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، اور پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم ہو گئیں۔
برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری پر یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے کیا ہے، اب ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا ہے، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا ’’میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔‘‘
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان برطانیہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور سالانہ تجارتی حجم 4.7 ارب پاؤنڈ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.