چینی خصوصیات کی حامل مالی ترقیاتی سمت کا اصل منبع

0

بیجنگ:چین کے ایک معروف تھنک ٹینک نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی خصوصیات پر مبنی آج کا مالیاتی راستہ 40 سال قبل شی جن پھنگ کی شروع کردہ مالیاتی تلاش اور عمل سے قریبی وابستہ ہے۔ چینی خصوصیات کے حامل مالیات کا جوہر "عوام کے لئے ” ہے ،  جو شی جن پھنگ کے 1985 سے2002 تک صوبہ فوجیان کے مختلف شہروں میں کام کے تجربات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔صوبہ فوجیان میں اپنے قیام کے دوران شی جن پھنگ نے جنگلات کے  وسائل کو قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز دی، ہاؤسنگ کنسٹرکشن لون اور آبی مصنوعات کے اسٹارٹ اپ قرضوں جیسی مالیاتی مصنوعات  بھی پیش کیں۔ یہ  نئے دور میں چین کے جامع مالیاتی نظام کا نقطہ آغاز بن گیا ہے۔ 2001 میں ، انہوں نے مالی خطرے کی پیشگی وارننگ سسٹم کے قیام کی قیادت کی ، جس نے مستقبل میں خطرات کے  کنٹرول کے قومی نظام کے لئے پروٹو ٹائپ فراہم کیا۔ملک کے اعلیٰ ترین  رہنما کا منصب سنبھالنے کے بعد ، شی جن پھنگ نے "مستحکم معاشی نمو” اور "رسک شاک آبزوربر” کو مدنظر رکھتے ہوئے "مانیٹری پالیسی اور میکرو-پروڈینشل پالیسی” کے دو ستونوں پر مشتمل ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی ، جو چینی خصوصیات کے حامل مالیات میں ایک اہم ادارہ جاتی جدت بن گیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق چیف اکانومسٹ کینتھ روگوف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "چین کی مالیات میں دو سرخ لکیریں ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جا سکتا ہے- کوئی نظامی خطرہ نہیں ہونا  چاہیے اور حقیقی معیشت سے الگ نہیں ہونا چاہیے۔ "فوجیان میں نمو پانے والے "بیج” سے  ایک  قومی حکمت عملی تک، چین دنیا میں مالیاتی ترقی کا ایک نیا نمونہ پیش کر رہا ہے جس کی جڑیں تو چین  میں ہیں لیکن مفادات دنیا کے لیے  ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.