چینی صدر کا  سینٹرل اربن ورک کانفرنس سے خطاب، شہری ترقی کے لیے ترجیحات کا تعین

0

بیجنگ : سینٹرل اربن ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نئے دور میں چین کی شہری ترقی کے حصول کا خلاصہ پیش کیا، شہری امور کے تناظر میں موجودہ  حالات کا جائزہ لیا، اور شہری امور کو بہتر بنانے کے لیے عمومی تقاضوں، اہم اصولوں اور کلیدی اقدامات کی وضاحت کی۔وزیراعظم لی چھیانگ نے اختتامی کلمات میں صدر شی  کی اہم ہدایات پر عمل درآمد اور شہری امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے مخصوص اقدامات کی تفصیلی وضاحت کی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گزشتہ دہائی میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے شہری ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین میں نئے طرز  کی شہر کاری کا معیار، شہری ترقی کی صلاحیت، منصوبہ بندی اور تعمیر کے انتظام کا معیار، روزگار اور رہائش کے لحاظ سے موزوں معیار، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ ، اور ماحولیاتی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اجلاس میں شہری امور کے لیے سات اہم اقدامات کا تعین کیا گیا جن میں جدید شہری نظام کو بہتر بنانے، متحرک اختراعی شہر ، آرام دہ اور سہولت بخش رہائشی شہر ، سبز اور کم کاربن خوبصورت شہر ، محفوظ اور قابل اعتماد لچکدار شہر ، عمدہ اخلاقیات پر مبنی مہذب شہر ، اور موثر اور ذہین شہر تعمیر کرنا ، شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.