چین اور آسٹریلیا کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھنا چاہئے، چینی صدر
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔منگل۔کے روز شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ چین ، چین- آسٹریلیا تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور آسٹریلیا کو سب سے پہلے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھنا چاہئے۔ چین پرامن ترقی، مشترکہ ترقی کے تصور اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ایشیا بحرالکاہل کے آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دینے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی وکالت کرتا ہے۔ دوسرا، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا ضروری ہے۔ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنا چاہئے۔ تیسرا، عوام کے درمیان دوستی کو مزید فروغ دینا ضروری ہے۔اور چوتھا، خطرات اور چیلنجوں کا مل کر جواب دینا ہوگا۔