غزہ میں اسرائیلی بربریت: ڈاکٹر شوکت علی کا نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

0


برمنگھم: معروف پاکستانی شخصیت اور رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) برطانیہ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ غزہ میں بدترین نسل کشی جاری ہے اور نہتی عوام، معصوم بچوں اور خواتین کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے جبکہ مہذب دنیا ان مظالم کو دیکھ کر خاموش تماشائی کا مجرمانہ کردار ادا کر رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے، وہاں سنگین انسانی المیہ برپا ہے اور اسرائیل کی بدترین بربریت جاری ہے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ دنیا کا نام نہاد انصاف کا علمبردار امریکہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انصاف کے دیگر علمبردار ممالک اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فورا” سے پہلے غزہ میں نہتے اور معصوم مسلمانوں کا قتل عام بند کروائیں، مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کرائیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں کیونکہ نیتن یاہو اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جسکا ثبوت اقوام متحدہ کی طرف سے اسے دہشتگرد قرار دینا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک اور مہذب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کرائیں اور عالمی دہشتگرد نیتن یاہو کو ہزاروں معصوم فلسطینیوں کے بیہمانہ قتل عام کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں اور اس پر مقدمہ چلاکر سخت ترین سزا دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.