تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے
بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشٹیو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان ایک وسیع اتفاق رائے بن گیا ہے۔سروے میں، 90.8 فیصد جواب دہندگان نے اتفاق کیا کہ تنوع کا احترام ایک بنیادی اصول ہے جس پر بین الاقوامی برادری کو عمل کرنا چاہیے۔ 90.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ 88.5 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ثقافتی جدت اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ روایت کا تحفظ۔ 89.4 فیصد جواب دہندگان نے تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 88.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہوں اور سماجی نظاموں کا انتخاب کرنے کا حق ہے ۔ 89.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلے نے بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ 89.4 فیصد افراد نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی ثقافتی تبادلے تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں اور 81.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چینی ثقافت کا عالمی اثر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔