سکردو کے نوجوان کوہ پیما اشرف سدپارہ نے نانگا پربت چوٹی سر کر لی

0

سکردو(سپورٹس ڈیسک) سکردو کے نوجوان کوہ پیما اشرف سدپارہ نے نانگا پربت چوٹی سر کر لی ہے ۔اشرف سدپارہ نے 8ہزار 126میٹر بلند چوٹی نانگا پربت پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا یا۔ اشرف سدپارہ اس سے قبل کے ٹو کو تین بار، براڈ پیک، جی ون اور جی ٹو جیسی بلند و بالا چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔ وہ معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جنہوں نے کوہ پیمائی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.