نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی
بیجنگ :نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو یوئنان کے شہر کھون مینگ میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔بد ھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ رواں سال یہ ایکسپو 6 دن تک جاری رہی۔ اس دوران 153 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، بیرونی تجارت کے معاہدوں کی مالیت 8.479 ارب یوان تک پہنچ گئی، اور نمائش کے شرکاء کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 2500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 942 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 121 عالمی سطح کی ٹاپ 500 اور صنعت کی سربراہ کمپنیاں بھی شریک ہوئیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہے۔
وزارت تجارت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، 2024 میں چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 00 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو پچھلے دس سالوں میں دوگنا ہوا ہے اور اس دوران اوسطاً سالانہ شرح نمو 6.3 فیصد رہی ہے۔