عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

0


لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.