پاکستان کی نویں چین -جنوبی ایشیا ایکسپو میں شرکت
ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط تجارتی موجودگی کا اظہار کیا
پاکستانی برآمد کنندگان نے اپنے روایتی دستکاری کے شاہکاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا
بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ میں نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور انتیسویں چائنا کھن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا افتتاح ہوا۔ مختلف ممالک کے معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ


یہ نمائش ایک اعلیٰ سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے-رواں سال اس نمائش میں 54 ممالک اور خطوں کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط تجارتی موجودگی کا اظہار کیا ، جہاں کل 800 اسٹالز میں سے 140 پاکستانی تاجروں کے لیے مختص ہیں۔ پاکستانی برآمد کنندگان نے اپنے روایتی دستکاری کے شاہکاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا، جن میں لکڑی کی نفیس مصنوعات، قیمتی پتھروں سے تیار کردہ زیورات اور دیگر اعلیٰ معیار کی اشیاء شامل ہیں۔ موجودہ ایکسپو میں 16 پویلینز میں سے 11 خصوصی شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ، گرین انرجی، کافی کی صنعت اور روایتی چینی ادویات کے لیے مختص ہیں۔ صوبہ یون نان چین کے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ایک دروازے کے طور پر اس نمائش کے ذریعے خطے میں امن، خوشحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔