روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا
فلک بوس پہاڑوں کے درمیان دنیا کے بلند ترین پولو گرانڈ میں تمام تیاریاں مکمل
گلگت:روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا
شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گرانڈ میں
تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔