ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس اتوار سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی

0

برن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون اتوار سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔
ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15 سے 22 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے ۔
ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 15جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 22 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

ابوظہبی گرینڈ پری برائے گریپلنگ کا میدان آج سے سجے گا
ابوظہبی :ابوظہبی میں پہلی بار ’’ابوظہبی گرینڈ پری برائے گریپلنگ‘‘کا میدان(آج)15 جون بروز اتوار کو سجے گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی،زاید سپورٹس سٹی کے مبادلہ ایرینا میں پہلی بار منعقد ہونے والے’’ ابوظہبی گرینڈ پری برائے گریپلنگ‘‘ کی میزبانی کرے گا، جو ابوظہبی جیو جِتسو پرو (اے جے پی) کے سالانہ مقابلہ جاتی کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایونٹ میں 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 65 اکیڈمیوں کے سینکڑوں ایتھلیٹس مختلف عمر اور مہارت کی کیٹیگریز میں حصہ لیں گے، جس سے متنوع بیک گراؤنڈز کے حامل گریپلنگ اور گراؤنڈ فائٹنگ کھلاڑیوں کو ایک جامع پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ یہ مقابلہ نہ صرف متحدہ عرب امارات کی بڑھتی ہوئی کھیلوں کی ثقافت کا عکاس ہے بلکہ خطے میں کومبیٹ سپورٹس کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.