اسلام آباد میں سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر،نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھا،سماء نے مجوزہ اضافے کی پیشگی خبر 24 مئی کو ہی نشر کردی تھی،جس کے بعد میڈیا دباؤ کے باعث سی ڈی اے نے ایک ہفتہ پہلے نیا کرایہ نامہ مؤخر کیا،لیکن یکم جون کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔
عوام نےدہائیاں دیں اورمیڈیا نے عوام کی آوازحکام تک پہنچائی تو وزیراعظم سےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،شہبازشریف نےعیدالاضحی سے پہلے یہ اضافہ عوام کیلئے عید کی خوشیاں ماند کرنے کے مترادف ہے،واضح رہے میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔