جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب

0

جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایک نئی سازش کے تحت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کی ویڈیو کو بھارتی ٹی وی چینلز پر نشر کر کے نہ صرف دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے بلکہ دہشتگردی کو کھلے عام فروغ بھی دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے کے ساتھ جوڑ کر نشر کیا جا رہا ہے، تاکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منظم مہم کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، جو پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کی بھرپور میڈیا کوریج نے بھارت اور بی ایل اے کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد بی ایل اے دراصل بھارت کی تیار کردہ فتنے کی بیج ہے، جسے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ بی ایل اے، بھارت کا پراکسی نیٹ ورک ہے، جو معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا آلہ کار بن چکا ہے۔ بھارت نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا ہے اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.