نور بخاری اور عون چودھری کے یہاں چوتھے بچے کی پیدائش
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لئے وقف کر دینے والے نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔انسٹاگرام اکاونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا، اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے۔انہوں نے مزید بتایا، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاں میں شامل رکھیں۔نور بخاری کی اس پوسٹ پر انہیں صارفین، مداحوں و شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی، نور کی دوسری شادی 2010 میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی، یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی، ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لی تھی۔نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو ان کی پانچویں شادی تھی۔اداکارہ نور بخاری کے یہاں 2020 میں بیٹے، 2023 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔