نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا

0

پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، کیویز کی 2-0سے برتری
ڈنیڈن : سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لیںڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا اور محض 13.1 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، کیوی اوپنرز نے 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔تاہم مچل ہے نے 21 اور کپتان مائیکل بریسویل نے 5 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2 جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بارش کے باعث آٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا۔پاکستان نے ابرار احمد کی جگہ حارث رئوف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.