سیاست ہو یا کھیل کا میدان میرٹ کا پیمانہ کامیابی کی ضمانت ہے، ڈاکٹر شوکت علی

0

اسلام آباد /لندن (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ
سیاست ہو یا کھیل کا میدان میرٹ کا پیمانہ کامیابی کی ضمانت ہے، دوسری صورت میں  تنزلی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شوکت علی نے پارٹی کارکنوں اور مختلف طبقہ فکر اور صحافیوں کو مقامی ہوٹل میں مدعو کیا اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم محبت وطن پاکستانیوں نے ملکی ترقی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے محب وطن اپنی حکومت کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑے ہیں، رواں سال کے دوران پہلے سے بھی زیادہ ملک میں زرمبادلہ بھجوایا ہے، اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک سے بے پناہ محبت دکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین ایک مدبر اور زیرک سیاستدان ہیں، ہمیشہ مفاہمت اور سب کو ساتھ لے کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ھمیشہ کوشاں رہے اور ہیں، اور  اسی طرح  انکے فرزند جو کہ نوجوان  قیادت ھے، چوھدری شافع حسین تجارت اور مذھبی امور کے وزیر اور چودھری سالک حسین اوور سیز پاکستانیوں کے وزیر ھونے کے ناطے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے رات دن محنت کر رھے ھیں اور بہت سارے مسائل بھی انہوں نے حل کروائے ھیں اور اسمیں اھم ترین پراپرٹی ایکٹ ھے۔
آخر میں انہوں نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کہا اسطرح ہارنا قابل یقین اور ناقابل برداشت ہے، انھوں نے کہا ، کھیل کا میدان ہو یا سیاست کا اگر میرٹ کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا تو نتائج اسی طرح کے ھی آئیں گے جو کہ لمحہ فکریہ ھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.