امریکہ، چین کے خلاف بہتان تراشی اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ

0

امریکی محکمہ خارجہ نے چین کی خارجہ پالیسی کو بدنام کیا ہے، تر جمان
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کی حقائق کی فہرست میں ترمیم کے بارے میں ایک سوال کیا گیا ۔جمعہ کے روز جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے "یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کے حقائق کی فہرست میں ترمیم کی ہے ، سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ، چین کی خارجہ پالیسی کو بدنام کیا ہے اور چین-امریکہ کے نام نہاد تزویراتی مقابلے کو بڑھاوا دیا ہے جس پر چین نے شدید عدم اطمینان اور پرزور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ پورا کرے، امریکی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے، چین کو بدنام کرنا اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے، چین-امریکہ تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے اور سنبھالے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.