چین میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں سرمایہ کاری
اعتصام الحق
حالیہ اطلاعات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بہت تیزی سے اپنی توجہ چین کی اے شیئر مارکیٹ کی طرف کر رہے ہیں جن میں خاص طور پر اے آئی اور روبوٹکس میں بڑھتے ہوئے مواقعوں پر توجہ دی جا رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق تقریبا 100 غیر ملکی ادارے رواں سال فروری سے چین کی اے شیئر لسٹڈ کمپنیوں پر فعال طور پر تحقیق کر رہے ہیں اور 60 سے زیادہ لسٹڈ کمپنیوں پر سروے کر رہے ہیں ۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رجحان اے آئی میں بڑے پیمانے کے ماڈلز ، روبوٹکس ، اور اے آئی ایپلی کیشن انڈسٹریل چینز میں چین کی تیز تر پیشرفت میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے ۔یہ رفتار ٹیک سے چلنے والی اختراعات کی لہر کے بعد ہے ، جس کی مثال مقامی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کی حالیہ پیش رفت اور قومی سطح پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں رقص کرنے والے روبوٹس کی وائرل پرفارمنس ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اے آئی انڈسٹری پر ڈیپ سیک کے ممکنہ اثرات ، روبوٹ سیکٹر میں مستقبل کے صنعت کے رجحانات اور چپ انڈسٹری کی ترقی جیسے موضوعات پر اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے چینی کمپنیوں کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل ہیں ۔
ماہرین کو توقع ہے کہ چین میں اے آئی ایپلی کیشن کے مواقعوں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا ، جو انٹرپرائز پر مرکوز شعبوں اور صارفین پر مبنی شعبوں ، جیسے ای کامرس ایڈورٹائزنگ ، فنانس اور ہیلتھ کیئر کا احاطہ کئے ہوئے ہیں ۔کئی اے آئی ماہرین کا ماننا ہے کہ چین کی اے آئی صنعت بڑھتی ہوئی عالمی سرمایہ کاری کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے ، جس سے ممکنہ طور پر پورے اے آئی صنعتی چین کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔کئی کمپنیوں نے روبوٹکس کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ شیئر کیاہے ۔ ایک کپمنی نے اے آئی مصنوعات کی مارکیٹ کے بدلتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنے جامد روبوٹس کو موبائل ، انٹیلیجنٹ ہیومنائڈ روبوٹس میں اپ گریڈ کرنے کے بارے میں بھی بتایا ہے ۔ ہیومنائڈ روبوٹ سیکٹر سپلائی چین میں داخل ہونے والی متعدد صنعتوں کے ساتھ ایک واضح اپ گریڈ رجحان کا سامنا کر رہا ہے ۔ ہیومنائڈ روبوٹ مارکیٹ اگلے چند سالوں میں تیزی سے ترقی کے لیے تیار دکھائی دے رہی ہے اور کمپنی کی تھری ڈی مصنوعات کو اس ترقیاتی لہر سے فائدہ ہونے کی توقع ہے ۔
چین میں ملکی اور غیر ملکی مشین وژن مینوفیکچررز کی تقابلی طاقتوں کا سامنا کرتے ہوئے او پی ٹی مشین ویژن ٹیک میں مقامی کاروباری اداروں کو مقامی صارفین کی ضروریات اور مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے ۔ لہذا ، مقامی کمپنیاں صارفین کی طلب کا بہتر سامنا کر سکتی ہیں ، اور مقامی ترسیل اور لاگت کے فوائد کے ساتھ ، ان کا سال بہ سال مارکیٹ شیئر بھی بڑھا سکتا ہے ۔
غیر ملکی اداروں کی توجہ چین کی چپ انڈسٹری کی ترقی پر بھی ہے ۔ نئی چپ مصنوعات فی سیکنڈ 12 ہزا ر 800 ملین منتقلی کی زیادہ سے زیادہ رفتار رکھتی ہیں جس کا مقصد اگلی نسل کے کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز کے لئے بہتر میموری کی کارکردگی فراہم کرنا ہے. یہ ترقی اعلی کارکردگی والی کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز میں بینڈوتھ کی فوری مانگ کو پورا کرتی ہے ۔اس کے علاوہ 2025 کے آغاز سے چینی ٹیک کمپنیوں نے اسٹاک مارکیٹوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اے شیئر مارکیٹ میں اس سال کے آغاز سے کمپیوٹر سیکٹر میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ہانگ کانگ مارکیٹ میں علی بابا کے اسٹاک میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ شیاومی ، کوایشو اور لینووو کے اسٹاکس کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا ہے ۔
ڈوئچے بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ان کا خیال ہے کہ 2025 وہ سال ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والی دنیا کو احساس ہوتا ہے کہ چین باقی دنیا سے مقابلہ کر رہا ہے اور یہ تسلیم نہ کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے کہ اس کی کارپوریٹ مینوفیکچرنگ اور تیزی سے بڑھتی ہوئی خدمات کے متعدد شعبے اعلی قیمت اور اعلی معیار فراہم کر رہے ہیں ۔