حکومت ٹریڈ باڈیز عہدیداران کی مدت سے متعلق قانون سازی واپس لے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11میں ترامیم کو تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز مسترد کرتے ہیں، حکومت ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران کے دورانیے سے متعلق قانون سازی فوری واپس لے۔
تجارتی تنظیمات ترمیمی بل کے حوالے سے اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ستمبر میں منتخب ہونے والی باڈیز کا دورانیہ 2سال کا تھا، اب یہ ایک سال کردیا گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیمبرز اور دیگر تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کی مدت 2 سال برقرار رکھا جائے، بزنس کمیونٹی ٹیکس اور بجلی کے بل دیتی ہے، حکومت قانون سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے ۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ انتہائی مختصر ہے، منتخب عہدیداران کو ایجنڈے کی تکمیل کیلے وقت چائیے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ نو منتخب باڈیز کو کام کرنے دیا جائے۔