امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 

0

امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کو پناہ دی ہے

غزہ ()

غزہ کی پٹی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی روانگی کی تقریب اردن کے شہر زرقا میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی حکومت کی جانب سے اردن کے راستے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد میں مجموعی طور پر 60 ہزار فوڈ پارسل شامل ہیں۔  اسرائیل نے اعلان کیا کہ اسے امریکہ سے تقریباً 1،800 ایم کے -84 بھاری فضائی بموں کی ایک نئی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بم فراہم کرنے کے جواب میں کچھ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ان کے کئی سالوں کے تجربے کی بنیاد پر امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے اور امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کو پناہ دی ہے اور اسرائیل کو امریکہ کی ریاست کہا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.