آسیان سیاحتی گروپس کے لیےچین کے صوبہ یون نان کے سیاحتی علاقے کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ
بیجنگ : چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسی روز سے آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس کے لیے چین کے صوبہ یون نان کے شیشوانگ بننا علاقے میں داخلے کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، برونائی، ویتنام، لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا پر مشتمل 10 آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس جو 2 یا اس سے زائد افراد پر مشتمل ہوں، ان کے پاس عام پاسپورٹ ہوں اور چین میں ٹریول ایجنسیوں کےساتھ منسلک ہوں، وہ شیشوانگ بننا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، موہان ریلوے اور ہائی وے کے ذریعے بغیر ویزا کے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہ سیاحتی گروپس صوبہ یون نان کے شیشیوانگ بننا کےعلاقے میں سفر اور 6 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن امیگریشن مینجمنٹ کے شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مزید گہرا کرنا جاری رکھے گا، سیاحت اور کاروبار کے لیے مزید غیر ملکیوں کو چین کی طرف راغب کرے گا، اندرون ملک سیاحتی منڈی کی ترقی میں نئی محرک قوت پیدا کرنا جاری رکھے گا اور ملک کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن اور ترقی کے لیے مزید خدمات انجام دے گا۔