بالی ووڈ فلم راجہ ہندوستانی کا مشہور رومانوی سین 47 بار شوٹ ہوا

0


ممبئی :بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلمیں بنی ہیں، مگر کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنا لیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم راجہ ہندوستانی ہے، جو 15 نومبر 1996 کو ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔اس فلم کے ایک سین کو 47 بار ری ٹیک کرنا پڑا، اور اس کی وجہ سردی کی شدت تھی، عامر خان اور کرشمہ کپور کے درمیان ایک رومانوی سین فلمایا جا رہا تھا، مگر چونکہ شوٹنگ اُوٹی کی ہڈی جما دینے والی سردی میں ہو رہی تھی۔ دونوں اداکار مسلسل کانپ رہے تھے، جس کی وجہ سے سین بار بار خراب ہو رہا تھا۔ آخر کار، 47 بار کے بعد وہ پرفیکٹ شاٹ حاصل کیا گیا۔ یہ فلم ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک امیر لڑکی کی محبت کی کہانی پر مبنی تھی، جسے دھرمیس درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کا بجٹ صرف 6 کروڑ روپے تھا، مگر یہ 78 کروڑ روپے کما کر سپر ہٹ ہو گئی۔ اس وقت کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.