سشمیتا سین نے معروف کولڈ ڈرنک برانڈ سے بدلہ کیسے لیا؟

0


ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کو مس یونیورس کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد معروف کولڈ ڈرنک برینڈ پیپسی سے لیے جانے والے بدلے کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔سشمیتا کی ایک انسٹاگرام ریل ان کے ریونج گیم کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ویڈیومیں ششمیتا نے مداحوں کو خود اعتمادی کے حوالے سے متحرک کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو پیپسی نے مجھے ممبئی بلایا۔ میں نے بہترین آڈیشن دیا، لیکن مجھے ان کی طرف سے ری جیکٹ کر دیا گیا۔ یہ بات میرے دل میں رہ گئی۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ جب وہ مس یونیورس کا ٹائٹل جیت کر واپس آئیں تو پیپسی نے انہیں اپنے برینڈ فیس کے طور پر منتخب کرنا چاہا، لیکن انہوں نے ان کی بجائے ان کی مختلف کمپنی کوکا کولا کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔سشمیتا نے وضاحت کی کہ یہ بدلے کا اقدام نہیں تھا۔ جب آپ کو مسترد کیا جاتا ہے، تو آپ میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے، لیکن میں نے اس موقع پر ثابت کیا کہ پیپسی نے مجھے نہیں، بلکہ میں نے انہیں ری جیکٹ کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے سال 1994 میں مس انڈیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اسی سال وہ امریکا میں منعقد مقابلہ حسن میں حسینہ عالم یعنی مس یونیورس کا تاج بھی اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.