پاکستان اور سعودیہ کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے پاگیا

0


اسلام آباد:سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت پر وزارت اسلامی امور کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عواد بن سبتی العنزی اور پاکستانی وزارت کے انڈر سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد وکالت، قرآن پاک کی اشاعت اور ترجمہ، مبلغین اور اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر اور دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
اسلامی ورثے کی بحالی، اسلامی علوم کی اشاعت کے علاوہ اسلامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں علما کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کےلیے مملکت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.