سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
راولپنڈی: سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
سوارمحمد حسین شہید پنجاب کے علاقے گوجر خان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں 18 جون 1949 کو پیدا ہوئے، 10دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوار محمد حسین نے 1971ء کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، سوار محمد حسین نے ظفروال شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
صدر مملکت نے سوار محمد حسین شہید کو دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا
سوار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت
سوار محمد حسین شہید نے جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، صدر مملکت
پوری قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت
پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، انہیں فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت
صدر مملکت کی سوار محمد حسین شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا
اسلام آباد: 10 دسمبر 2024.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا. وزیرِ اعظم
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا. وزیرِاعظم
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے اپنی پیشہ ورانہ عسکری مہارت سے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا. وزیرِاعظم
سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی. وزیرِاعظم
سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے. وزیرِاعظم
مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم.
پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی. وزیرِاعظم