عمران خان نےڈی چوک پراحتجاج کی کال نہیں دی تھی،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کاانکشاف
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نےانکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےڈی چوک پراحتجاج کی کال نہیں دی تھی،بانی پی ٹی آئی نے صرف اسلام آباد کی کال دی تھی۔
پی ٹی آئی کا 24نومبرکواسلام آبادمیں احتجاج کے متعلق اعلیٰ قیادت نے اہم انکشاف کر دیئے ہیں، قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف اسلام آباد کی کال دی تھی،احتجاج کیلئےمقام اسلام آباد پہنچ کرطےکرنا تھا، بانی پی ٹی آئی نےاحتجاج اوربات جیت دونوں جاری رکھنےکی ہدایت دی تھی۔
پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے انکشاف کیا کہ بانی کوآگاہ کیاگیااعلیٰ سطح رابطہ استوارہوچکا ہےبات چیت آگے بڑھانی چاہیے، بانی نےعلی امین گنڈاپور،عمرایوب اورشبلی فرازکوبات چیت کااختیاردیا،تھا بشریٰ بی بی کااحتجاج میں شرکت کافیصلہ ہمارےلیےحیران کن تھا، آخری وقت تک بشریٰ بی بی کےاحتجاج میں شرکت کےفیصلےسےلاعلم تھے۔
پی ٹی آئی قیادت نے اپنے انکشافات میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کودوسری ملاقات میں بشریٰ بی بی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، بانی نےکہایہ بشریٰ بی بی کا فیصلہ ہےوہ چاہیں توشرکت کر سکتی ہیں، بیرسٹرسیف کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پشاور سے لانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے راولپنڈی سے پہنچے تھے۔
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی کے مقام پر پڑاؤ کی تجویز سے اتفاق کیاتھا، سنگجانی کے مقام پر پڑاؤ کے فیصلے پر بشریٰ بی بی کی رائے مختلف تھی،بات چیت آگے نہ بڑھنے کی صورت میں اگلا لائحہ عمل دینے پر اتفاق ہوا تھا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ویڈیو پیغام جاری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
پی ٹی آئی کا 24نومبرکواسلام آبادمیں احتجاج کے متعلق اعلیٰ قیادت نے اہم انکشاف میں کہا کہ ویڈیو پیغام پر مشاورت ہوئی تاہم دوسرے فریق کی جانب سے اتفاق نہ ہو سکا، مارچ روکنےپراتفاق نہ ہونےکی صورت میں حکومت نےاقدامات شروع کردیےتھے۔