احتجاج کے دوران کتنے پی ٹی آئی کارکن شہید ہوئے؟ شیخ وقاص اکرم نے بتا دیا

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران کارکنوں کی شہادتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت شواہد چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی مظاہرین کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق ایبٹ آباد اور چارسدہ سے ہمارے2، 2 کارکن ، شانگلہ، مردان، کوٹلی ستیاں، اسلام آباد اور ڈی جی خان کا ایک ایک رکن شہید ہوا، پشین اورہری پور کے ایک ،ایک کارکن سمیت 12کارکنان شہید ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.