ہاجرہ یامین کے لہنگا چولی میں ماڈرن ’دیسی‘ لُک نے دھوم مچا دی
کراچی :ہاجرہ یامین نے اپنے دلکش دیسی لک کے ساتھ انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے شادی سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس سیزن کے آغاز میں ہی بار ہاجرہ یامین نے اپنے دلکش دیسی لک کے ساتھ انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔ڈرامہ سیریل نور جہاں، نجات، جلن، شناس شہرِ ملال جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہاجرہ یامین نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر جاری کیں ساتھ ہی اعلان کیا کہ شادی سیزن کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنی مکمل لُک کی تفصیل بھی دی، انکا دلکش لہنگا چولی فیشن ڈیزائنر مریم ڈی رضوان کا شاہکار تھا، انیلہ مرتضیٰ نے انکی اسٹائلنگ کی جبکہ الیور بائے ایم ایچ ٹی کی نفیس جیولری بھی پہنی۔ہاجرہ یامین کے زیب تن کیے گئے اس ڈریس کی تفصیل میں بات کریں تو یہ ڈریس مریم ڈی رضوان کا شاندار ’نینا آرٹیکل‘ ہے ، پیل پنک ڈریس نہایت نفیس اور نرم دکھائی دیتا ہے۔ یہ لباس خالص کھڈی سلک اور خالص آرگنزا کے کپڑے سے بنایا گیا ہے، اور اس پر ہاتھ سے کیا گیا باریک کام اس کی خاص بات ہے۔نینا آرٹیکل کی تفصیلات ناقابل یقین ہیں۔ چولی پر پرنٹڈ پھولوں کے نمونے کے ساتھ کرسٹل، گھنگھرو، اور ٹسلز کی باریک کاریگری کی گئی ہے۔ لہنگے پر سنہرے گوٹے، نقش، سیکوئنز، دبکے اور آئینے کے کام کا اضافہ اس لباس کو ایک منفرد شان بخشتا ہے۔ یہی نہیں، دوپٹے پر کامدانی کا نفیس کام اور گوٹے کی کناریاں اس پورے لباس کو مکمل کر دیتی ہیں۔ہاجرہ نے اس لباس کو Allure by MHT کے زیورات کے ساتھ اسٹائل کیا ، جس میں موتی اور روایتی جھمکوں نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔ ان کی اسٹائلسٹ انیلہ نے اس لک کو مکمل طور پر دلکش اور منفرد بنایا۔ہاجرہ کے میک اپ اور بالوں نے ان کے لک کو اور بھی شاندار بنا دیا ہے۔ دیسی اور جدید اسٹائل کا یہ امتزاج واقعی دلکش ہے، اور ان کا لک دیکھ کر ہمیں کہنا پڑے گا کہ شادی سیزن کا آغاز ایسے ہی دھوم دھام سے ہونا چاہیے۔