سیاسی فائدے کے لیے سعودی عرب کا نام استعمال کرنا افسوسناک ہے: اسحاق ڈار

0


اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب قریبی دوست اور بھائی ہیں اور دونوں کا تعلق باہمی احترام پر مبنی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے متنازع بیان کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ترقی و خوشحالی کے سفر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
جمعہ کو نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات پر فخر ہے جس نے پاکستان کا اچھے برے وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔‘
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے سعودی عرب کا نام استعمال کرنا افسوسناک اور اضطرابی ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان میں تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ ’سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.