بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں اپنا قیام بڑھا دیا
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے زمان پارک لاہور میں اپنے قیام کا دورانیہ بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی مزید دو روز زمان پارک میں قیام کریں گی اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے دندان ساز کے مشورے پر بڑھایا ہے۔
بشریٰ بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کا انہوں نے گزشتہ روز معائنہ کروایا تھا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا پھر کوئی سیاسی میٹنگ نہیں کریں گی۔