سپریم کورٹ نے 4 سے 8 نومبر تک کیلئے بھی ججز روسٹر جاری کر دیا
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے 4 نومبر سے 8 نومبر تک کیلئے بھی ججز روسٹر جاری کر دیا
4 سے آٹھ نومبر تک آٹھ بنچز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے
بنچ ایک چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا
بنچ دو میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل
بنچ تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا
بنچ چار میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہونگے
بنچ پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا
بنچ چھ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہونگے
بنچ سات جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا
بنچ آٹھ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہونگے