فلک شبیر کا سارہ خان کو بہترین تحفہ، اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں
کراچی (شوبز ڈیسک) سارہ خان کو روزانہ پھول دینے والے شوہر فلک شبیر نے قیمتی تحفہ دے کر اہلیہ کو حیران کردیا۔فلک شبیر اکثر وبیشتر سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے سارہ کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاس دکھایا۔اس موقع پر سارہ خان شوہر کی جانب سے دیا گیا قیمتی تحفہ دیکھ کر نہ صرف حیران رہ گئیں بلکہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو نکل گئے۔فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاس بنوارہے تھے۔فلک کے فارم ہاس کو باہر سے دیہاتی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے جب کہ فارم ہاس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔ فلک شبیر اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔