انیل کپور کو میرا شو قدوسی صاحب کی بیوہ بے حد پسند آیا،حنا دلپذیر
کراچی (ویب ڈیسک)حنا دلپذیر کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراں میں ہوتا ہے، انہوں نے برنس روڈ کی نیلوفر، قدوسی صاحب کی بیوا اور بلبلے جیسے مشہور ڈرامے کیے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اس بارے میں بات کی کہ کس طرح باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ انڈسٹری کی طرف سے برا سلوک کیا جاتا ہے۔حال ہی میں وہ وصی شاہ کے شو میں مہمان شریک تھیں جہاں انہوں نے فنکاروں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں کبھی بھی وہ حق نہیں دیا گیا جس کی وہ حقدار تھیں لیکن وہ کوئی تلخ انسان نہیں ہیں اور اپنے پاس جو کردار ہیں انہیں 100 فیصد دینے پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہیں ایک بار ایک ایوارڈ شو کے لیے بیرون ملک بلایا گیا تھا، جہاں ان سے ایوارڈ حاصل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں یہ ایوارڈ کسی اور کو دے دیا گیا، یہ توہین آمیز اور ایسی چیز تھی جسے وہ نہیں بھولے گیں۔حنا دلپذیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ان کا شو قدوسی صاحب کی بیوا دیکھا اور انہیں اپنے کام کی تعریف کرنے کے لیے بلایا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی ایک ہندوستانی فلم کے لیے بھی بات بات چل رہی تھی لیکن دونوں ملکوں کی سیاست کی وجہ سے وہ یہ پراجیکٹ نہ کرسکیں، اب اگر کوئی آفر آئی تو ضرور کریں گی۔بلبلے میں کردار کی طرح آپ حقیقی زندگی میں بھی دوستوں کے نام بھول جاتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حنا دلپذیر نے کہا کہ وہ دوستوں کے نام کبھی نہیں بھولتی مگر جن لوگوں کے ساتھ کبھی کبھار ملتی ہیں ان کے نام بھول جاتی ہیں۔یہ سب نارمل لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، میں پھر بلبلے کا فارمولا، دیکھو سلیم بھائی، نہیں نہیں ساجد، ارے سوری، تو یوں ذرا برہم رکھوا دیتی ہوں۔